’بشری بی بی کو کھانے میں زہر دیا گیا‘ پانچ دن سے طبیعت خراب ہونے کا انکشاف
Webdesk
|
16 Feb 2024
بشریٰ بی بی کی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بنی گالہ میں قید کے دوران بشریٰ بی بی کو زہر دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اُن کی طبیعت دن بہ دن خراب ہورہی ہے۔
بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ’آج بشری عمران خان صاحبہ سے ان کی فیملی ( بیٹی اور داماد) ، خان صاحب کی 2 بہنوں حلیمہ آپا اور عظمیٰ آپا اور وکلاء ( میری ، لطیف کھوسہ صاحب، بیرسٹر سلمان صفدر صاحب، عثمان ریاض گل صاحب اور بیرسٹر سلمان کھرل ) کی ملاقات ہوئی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’بشریٰ بی بی نے آج خوفناک انکشاف کیے ہیں کہ اُنہیں کھانے میں ایسڈ ٹائپ (زہر نما کوئی چیز) کچھ دِیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ان پچھلے 5 دن سے شدید تکلیف ہے۔
آج بشری عمران خان صاحبہ سے ان کی فیملی ( بیٹی اور داماد) ، خان صاحب کی 2 بہنوں حلیمہ آپا اور عظمیٰ آپا اور وکلاء ( میری ، لطیف کھوسہ صاحب، بیرسٹر سلمان صفدر صاحب، عثمان ریاض گل صاحب اور بیرسٹر سلمان کھرل ) کی ملاقات ہوئی ہے۔
— Mashal Yousafzai🇵🇰 (@AkMashal) February 15, 2024
بشریٰ بی بی نے آج خوفناک انکشاف کئے ہیں کہ اُنہیں…
انہوں نے کہا میرے پیٹ میں جیسے آگ لگے ہوئی ہے، منہ اور گلے میں جیسے شدید چھالے ہیں وہ کچھ کھا نہیں پارہی ہے ، سوائے سوکھے ٹوسٹ چائے یا پانی میں ڈبو کے کھا رہی ہے۔ وہ شدید تکلیف میں تھی۔
مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ’بشریٰ بی بی کی جان کو شدید خطرہ ہے لہذا اُن کا جلد از جلد چیک اپ کروایا جائے‘۔
پاکستان تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی کے حوالے سے کیے گئے انکشاف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی غیر جانبدارانہ اور شفافانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
Let the world know that the illegitimate, fascist regime in Pakistan has stooped so low & is so petrified that it has resorted to maliciously attacking Imran Khan’s wife, Bushra Imran Khan, and denying her medical aid.
— PTI (@PTIofficial) February 15, 2024
Make no mistake, it will not be long before the people… https://t.co/pUt6DdfSpK
سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’دنیا کو بتا دیں کہ پاکستان میں ناجائز، فاشسٹ حکومت اس قدر گر گئی ہے اور اس قدر خوفزدہ ہے کہ اس نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران خان پر بدنیتی سے حملہ کرنے اور ان کی طبی امداد سے انکار کرنے کا سہارا لیا ہے‘۔
کوئی غلطی نہ کریں، ان گھناؤنے کاموں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ بشریٰ بی بی کی جان کو شدید خطرہ ہے اُنکا جلد از جلد میڈیکل چیک اپ کروایا جائے۔
Absolutely shameful! Advocate @AkMashal states worrying aspect of conditions in which Bushra Bibi was kept in Bani Gala.
— PTI (@PTIofficial) February 15, 2024
A gross injustice is happening, the higher courts must intervene. https://t.co/yMWOpItaZ3
ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی نے کہا کہ وکیل مشعال کا انکشاف شرمناک ہے، یہ سراسر ناانصافی ہو رہی ہے، اعلیٰ عدالتوں کو مداخلت کرنی چاہیے۔
Comments
0 comment