بیرسٹر سیف کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گمشدگی کا دعویٰ

بیرسٹر سیف کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گمشدگی کا دعویٰ

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور پشاور میں نہیں اسلام آباد میں ہیں
بیرسٹر سیف کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گمشدگی کا دعویٰ

Webdesk

|

9 Sep 2024

 پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی جانب سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گمشدگی کا دعویٰ سامنے آرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے دوپہر کے بعد سے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود کوئی رابطہ نہیں ہوا اور ان کے تمام نمبرز بند ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور پشاور میں نہیں اسلام آباد میں ہیں تاہم وہ کہاں ہیں اس بارے میں کچھ معلومات نہیں، جبکہ ہم ان سے رابطے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں، علی امین گنڈاپورکوگرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا کہ ابتدائی طور پر پی ٹی آئی کے 9 رہنما کو گرفتار کرنے کی لسٹ تیارہے، اب تک پولیس تین ارکان کو گرفتار کر چکی ہے۔

بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت گرفتار ہو چکے ہیں، زین قریشی، زرتاج گل، شیخ وقاص ، سمابیہ طاہر، عمر ایوب کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عامر مغل کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!