ڈی آئی خان کیمپ پر حملے میں 10 اہلکار شہید

ڈی آئی خان کیمپ پر حملے میں 10 اہلکار شہید

حملہ دہشت گردوں نے رات گئے
ڈی آئی خان کیمپ پر حملے میں 10 اہلکار شہید

ویب ڈیسک

|

5 Feb 2024

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کر کے 10 پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے اتوار کو رات گئے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہوان پر حملہ کیا۔

رات 3 بجے کے قریب دہشتگردوں کے حملے میں پولیس کے 10 جوان مارے گئے جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

شہید ہونیوالوں میں محمد اسلم، غلام فرید، محمد جاوید، محمد ادریس، محمد عمران، منصور، اے ایس ائی کوثر ایلیٹ فورس، احترام ایلیٹ فورس، رفیع اللہ ایلیٹ فورس، حمید الحق ایلیٹ فورس شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت احمد حسین، اکبر زمان، عنایت اللہ، سہراب خان، ابراہیم اور نصیب خان کے ناموں سے ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!