گرمی کے باعث موسم گرما کی تعطیلات میں 14 اگست تک توسیع

گرمی کے باعث موسم گرما کی تعطیلات میں 14 اگست تک توسیع

تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 14 اگست کی تقریبات کا انعقاد ہوگا، وزیر تعلیم سندھ
گرمی کے باعث موسم گرما کی تعطیلات میں 14 اگست تک توسیع

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2024

محکمہ تعلیم سندھ نے موسم کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے بیان میں کہا کہ گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافہ کا فیصلہ  کیا گیا ہے، اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا اور تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد  ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!