گوادر پورٹ اتھارٹی پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، 8دہشت گرد واصل جہنم
Webdesk
|
20 Mar 2024
بی ایل اے کے دہشت گردوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم جوابی کارروائی میں تمام 8 دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج گوادر پورٹ اتھارٹی پر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کی اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی، فورسز نے حملے کو ناکام بنانے کے لیے جوابی کارروائی کی، بھاری نفری طلب کرلی، دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے سبب دہشت گردوں کا سیکیورٹی کمپلیکس میں گھسنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور جوابی فائرنگ میں تمام آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔آپریشن کے دوران گوادر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے دھواں بھی اٹھتا دکھائی دیا،گوادر شہر میں فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا، دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
Comments
0 comment