حکومت کا ہفتے کے دن کی چھٹی ختم کرنے پر غور

حکومت کا ہفتے کے دن کی چھٹی ختم کرنے پر غور

کابینہ ڈویژن نے ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے کے حوالے سے تمام وزارتوں سے رائے طلب کرلی ہے۔
حکومت کا ہفتے کے دن کی چھٹی ختم کرنے پر غور

Webdesk

|

4 Jun 2024

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر سامنے آگئی، وفاقی حکومت نے ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے پر غور شروع کر دیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے کے حوالے سے تمام وزارتوں سے رائے طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں سے رائے ملنے پر وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز کی چھٹی سے ملنے والے نتائج خاطر خواہ نہیں، چھٹی ختم کرنے پر غور عیدالاضحی کے بعد کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!