حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

ویب ڈیسک

|

30 Nov 2024

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئی۔

حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 164.98 روپے  جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 151 روپے 73 پیسے کم ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!