حکومت پنجاب کی مفتی عبدالقوی کو نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید

حکومت پنجاب کی مفتی عبدالقوی کو نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید

پنجاب حکومت نے ایسی کوئی تقرری نہیں کی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس معاملے کا سخت نوٹس لے لیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کی مفتی عبدالقوی کو نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید

Webdesk

|

9 Sep 2024

 لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی جانب سے مفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر مقرر کرنے کی تردید کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایسی کوئی تقرری نہیں کی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس معاملے کا سخت نوٹس لے لیا گیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ محکمے میں موجود کسی شخص نے بغیر اجازت ایسی حرکت کی ہے تو اسکے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا پر مفتی عبدالقوی کو محکمہ ایکسائز پنجاب کی وینیٹی نمبر پلیٹس اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!