حماد اظہر کئی ماہ کی روپوشی کے بعد اچانک منظر عام پر آگئے
Webdesk
|
22 May 2024
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر کئی ماہ کی روپوشی کے بعد اچانک منظر عام پر آگئے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکریٹ پہنچے ،جہاں انہوں نے رئوف حسن سے ملاقات کی اور ان پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا گزشتہ روز روپوشی ختم کر کے منظر عام پر آنے کا پیغام موصول ہوا، جلد مراد سعید سمیت تمام رہنما منظر عام پر آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام بھیجاہے کہ اب آپ کے قیادت کرنے کاوقت آگیا ہے،مجھے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کاپیغام ملا ہے کہ میں باہرنکلوں،عوام میں جائوں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے مجھے باہر آنے سے روکا گیا تھا، خدشہ تھا کہ میرے اوپر تشدد ہو گا، اب ہم سب باہرنکلیں گے،میں پشاور جا کر اپنی ضمانت کرائوں گا،باقی بھی جہاں جہاں مقدمات ہیں ضمانت کرائوں گا۔
Comments
0 comment