حماد اظہر پارٹی کی صوبائی صدارت اور سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

حماد اظہر پارٹی کی صوبائی صدارت اور سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کے باوجود میں بطور کارکن پارٹی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔
حماد اظہر پارٹی کی صوبائی صدارت اور سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

Webdesk

|

20 Mar 2024

پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر پارٹی کی صوبائی صدارت اور سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے اپنے استعفے کا اعلان بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ ’میں نے بہت سوچ بچار کے بعد تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اور سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر پارٹی نے مزید بتایا کہ ’پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کے باوجود میں بطور کارکن پارٹی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت پنجاب میں پارٹی کی موثر قیادت کی میدان میں موجودگی اور قائد عمران خان تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔‘

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے جون 2022 میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر نامزد کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!