ہماری نیک خواہشات ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں، صدر مملکت ، وزیر اعظم

ہماری نیک خواہشات ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں، صدر مملکت ، وزیر اعظم

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے متعلق افسوسناک خبر سنی۔ بے چینی سے اچھی خبر کا انتظار ہے کہ سب ٹھیک ہے۔
ہماری نیک خواہشات ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں، صدر مملکت ، وزیر اعظم

Webdesk

|

19 May 2024

 صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر بیانات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے متعلق افسوسناک خبر سنی۔ بے چینی سے اچھی خبر کا انتظار ہے کہ سب ٹھیک ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری نیک خواہشات ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور قوم کے ساتھ  ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایرانی صدر، وزیرخارجہ اور دیگر لوگوں کے ہیلی کاپٹر سے متعلق خبر پر گہری تشویش ہے۔صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کے لیے دل سے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ آج ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی مشرقی آذربائیجان صوبے میں حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹر نے خراب موسم کی وجہ سے ہارڈ لینڈنگ کی، ایرانی صدر اور ان کا وفد متعدد ہیلی کاپٹروں میں سوار تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!