جلاؤ گھیراؤ کیسز میں عمران خان بری
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے علاوہ اسد عمر کو بھی باعزت بری کردیا
ویب ڈیسک
|
18 Dec 2023
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو جلاؤ گھیراؤ کیسز میں بری کردیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نوید خان نے 25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیسز کی سماعت کی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کو بری کر دیا۔
بعد ازاں عدالت نے دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اسد عمر اور عمران خان سمیت دیگر کے خلاف خلاف 25 مئی لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ کا تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ پر درج 2 مقدمات میں بریت کی درخواست 9 ستمبر کو جمع کروائی تھی۔
Comments
0 comment