جناح ہاؤس جلا گھیراؤ کیس میں گرفتار طیبہ راجہ جیل سے رہا

جناح ہاؤس جلا گھیراؤ کیس میں گرفتار طیبہ راجہ جیل سے رہا

طیبہ راجہ کو ایک ٹویٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا، عدالت میں وکلا کی دلیل
جناح ہاؤس جلا گھیراؤ کیس میں گرفتار طیبہ راجہ جیل سے رہا

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2024

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما طیبہ راجا کو ضمانت کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں طیبہ راجہ کی درخواست ضمانت پر لاہور جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

طیبہ راجا کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی اور ایڈوکیٹ مراد خان مروت عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ طیبہ راجہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھیں، ایک ٹویٹ کی بنا پر طیبہ راجہ کو کیس میں نامزد کر دیا گیا، عدالت طیبہ راجہ کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

بعدازاں عدالت نے طیبہ راجہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا، جس کے بعد طیبہ راجہ کوکوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!