جاوید ہاشمی الیکشن سے دستبردار، پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان

جاوید ہاشمی الیکشن سے دستبردار، پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان

جاوید ہاشمی نے عام انتخابات سے بائیکاٹ کے بجائے دستبرداری کا اعلان کردیا
جاوید ہاشمی الیکشن سے دستبردار، پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک

|

22 Jan 2024

سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے بطور امیدوار دستبردار ہونے اور اپنی پوری قوت کے ساتھ پی ٹی آئی کے پلڑے میں جانے کا اعلان کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص پہلی صف میں کھڑا ہوگا میں اُس کی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت کروں گا۔ جاوید ہاشمی نے اعلان کیا کہ میں الیکشنز کا بائیکاٹ نہیں کررہا بلکہ اب اپنے لیے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے لیے ووٹ مانگوں گا۔

جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ اب میں ووٹ مانگنے کی بجائے میں آواز بلند کروں گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!