کراچی، بے روزگاری سے تنگ شہری نے 3 بچوں اور بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

کراچی، بے روزگاری سے تنگ شہری نے 3 بچوں اور بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

ملزم نے تینوں بچوں اور بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور پھر پنکھے سے جھول گیا، پولیس
کراچی، بے روزگاری سے تنگ شہری نے 3 بچوں اور بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک

|

22 Jan 2024

کراچی ایئرپورٹ کے قریب قائم اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ سے تین بچوں، بیوی اور باپ کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم چار ماہ سے بے روزگار تھا جبکہ وہ کرایے کے فلیٹ میں مقیم تھا، معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر اُس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

ملزم نے اپنے تین کمسن بچوں جن کی عمریں دو سال سے 8 سال کے درمیان ہیں اُن کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹے اور پھر بیوی کو بھی ذبح کیا، بعد ازاں خود بھی پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت احسن رضا رضوی کے نام سے ہوئی ہے، اُس کا کاروبار بند ہوچکا تھا اور وہ چار ماہ سے بہت پریشان تھا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی لاشوں پرتیزدھارآلےکے وارکے نشان موجود ہیں جبکہ فلیٹ سے ایک تحریری نوٹ بھی ملاہے جس میں ایک لیپ ٹاپ کا تذکرہ ہے جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!