کراچی حیدرآباد میں نوجوان امیدوار سمیت متعدد گرفتار

کراچی حیدرآباد میں نوجوان امیدوار سمیت متعدد گرفتار

ایم کیو ایم لندن نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں
کراچی حیدرآباد میں نوجوان امیدوار سمیت متعدد گرفتار

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2024

کراچی میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے نوجوان امیدوار کو مبینہ طور پر جبری گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 سے آزاد اور ایم کیو ایم لندن کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر انجم علیم کو مبینہ طور پر اُن کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

علیم لیاقت آباد سے الطاف حسین کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں جو A کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اُدھر ایم کیو ایم لندن نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے کراچی اور حیدرآباد میں نامزد کیے گئے متعدد امیدواروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی کے گھر چھاپے مارے گئے ہیں۔

ایم کیو ایم لندن کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار اور ایڈوکیٹ سعدیہ غوری نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اُن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور اہلکاروں نے کہا کہ ’تمھیں الیکشن لڑنے کا بہت شوق ہے، اب دیکھنا‘۔

سعدیہ غوری کے مطابق ڈالے میں آئے ہوئے افراد واپسی میں اُن کے بھائی کو اپنے ہمراہ ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی نے قومی اسمبلی کے 27 حلقوں پر کھڑے ہونے والے آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد کراچی کی سیاسی صورت حال نے نئی کروٹ لی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!