کراچی میں خاتون ڈکیت ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی میں خاتون ڈکیت ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

پولیس کے پہنچنے پر دو ملزمان فرار ہوگئے
کراچی میں خاتون ڈکیت ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

Webdesk

|

15 Jun 2024

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس نء لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ۔پزمہ کی شناخت زہرا جبکہ ساتھی کی شناخت مہر الدین کے ناموں سے ہوئی جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ اور اسکے ساتھی کو لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جنکے قبضے سے مہنگے موبائل، نقد رقم، پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ زہرا اور ملزم مہرالدین ، اپنے دو مفرور ساتھیوں کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!