کراچی میں سردی کی آمد، درجہ حرارت کتنا ہوگیا؟
ویب ڈیسک
|
3 Dec 2024
کراچی میں بلوچستان سے ٹھنڈی ہوائیں داخل ہونے کے بعد سردی نے دستک دے دی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج اور بدھ کو شہر میں معمول سے تیز بلوچستان کی مشرقی وشمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے تیز ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں کمی وخنکی میں اضافےکا امکان ہے۔
بدھ کوکم سے کم پارہ حالیہ درجہ حرارت کے مقابلے میں 1.7ڈگری کمی سے 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ صوبے کے دیگراضلاع میں خشک موسم کےساتھ خنک رات جبکہ بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھندپڑنےکا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق اس وقت سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی جگہ بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل رہی ہیں،جس کی وجہ سے راتیں ٹھنڈی ہونا شروع ہوگئیں۔
یہی وجہ ہے کہ رات کا درجہ حرارت 20سے کم ہوکر17سے18ڈگری پر آگیا ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سے 31 ڈگری پرآگیا۔
ان کاکہناہے کہ 6 دسمبرکے بعد درجہ حرارت 16جبکہ 10دسمبرسے14ڈگری سینٹی گریڈتک ریکارڈ ہوسکتا ہے محکمہ موسمیات کےمطابق پیرکوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 17.8ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔
Comments
0 comment