کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے امکان

کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے امکان

کراچی میں یخ بستہ ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، گزشتہ رات درجہ حرارت10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے امکان

Webdesk

|

13 Jan 2025

کراچی:  شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا تاہم چیف میٹرولوجسٹ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے 15جنوری سے رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، گزشتہ رات درجہ حرارت10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوشہر قائدمیںوقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور آئندہ 24 گھنٹے کے دوران خشک موسم کے ساتھ خنک رات کومحسوس کی جائے گی۔

گزشتہ رات درجہ حرارت10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈشہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد  ریکارڈ کیاگیا۔موسمیات کے مطابق شمال مشرق سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی جبکہ زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ سرد موسم کی لہر17جنوری تک برقرار رہے گی، اس دوران شہر میں تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے، 15جنوری سے رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 17 جنوری سے مغربی ہوائوں کا سلسلہ داخل ہوگا، مغربی ہوائوں کے زیر اثر سردی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

پیرشہر قائد میں فضائی معیار مضر رہا، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 215 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!