کراچی والوں کیلیے خوشخبری، جنوری کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان

کراچی والوں کیلیے خوشخبری، جنوری کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
کراچی والوں کیلیے خوشخبری، جنوری کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2025

کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی قیمت میں کمی کی خوش خبری سنادی ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے اکتوبر 2024ء کیلیے عارضی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فیصلہ جاری کردیا جس کے تحت صارفین کو 49 پیسے فی یونٹ ریلیف جنوری 2025 کے بلوں میں ملے گا۔

اعلامیے کے مطابق فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کا انحصار بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے۔

یہ اخراجات نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔ جب ایندھن کی عالمی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو صارفین اپنے بلوں میں اس کمی کا فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔ صارفین کے بلوں پر وصول کی جانے والی رقم کا تعین نیپرا اتھارٹی کرتی ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق ایف سی اے کا اطلاق تمام صارف کیٹیگریز پر ہوگا تاہم الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس)، لائف لائن صارفین، پری پیڈ میٹرنگ اور ایگریکلچرل صارفین کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!