کرک سینٹرل جیل میں قیدیوں پر انسانیت سوز تشدد

کرک سینٹرل جیل میں قیدیوں پر انسانیت سوز تشدد

آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود کا نوٹس، پولیس افسر سمیت 16 اہلکار معطل
کرک سینٹرل جیل میں قیدیوں پر انسانیت سوز تشدد

آفتاب مہمند

|

21 Dec 2023

 خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے سینٹرل جیل میں قیدیوں پر تشدد کیا گیا جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو قیدیوں کو اوندھے منہ لٹا کر چتھر مارے جارہے ہیں جبکہ کمرے میں پولیس اہلکار اور افسران بھی کھڑے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود  نے کرک جیل میں قیدیوں پر تشدد کا نوٹس لیکر انکوئری کا حکم دیا جبکہ اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ عالمگیر خان سمیت 16 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ویڈیو میں اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ جیل کی موجودگی میں قیدیوں سے آئس برآمد ہونے پر تشدد کرتے دیکھا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!