خاتون کو تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا
خاتون کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا
Webdesk
|
1 Apr 2024
لاہور میں معمولی تکرار پر مسافر خاتون کو تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون کی رکشہ ڈرائیور سے کرایہ کے معاملے پر معمولی تکرار ہوئی، جس پر رکشہ ڈرائیور طیش میں آگیا اور خاتون کے تھپڑ جڑ دیا۔
خاتون کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ خاتون کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ رکشہ ڈرائیور نے گالم گلوچ اور بیہودہ زبان استعمال کی تھی۔
ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔ خواتین اپنے تحفظ کے لیے موبائل میں ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کریں۔ اب تک 3 لاکھ سے زائد خواتین کی جانب سے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کی جاچکی ہے۔
Comments
0 comment