خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو روزگار دینے اور بینک اکاؤنٹس کھولنے کا فیصلہ
قیدی مستقبل میں جلد اپنے اہل خانہ کی مالی اعانت بھی کرسکیں گے، آئی جی جیل خانہ جات
Webdesk
|
28 Dec 2023
خیبرپختونخوا کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود نے بتایا کہ قیدیوں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی منظوری ویلفیئر فنڈز رولز 2023 کے تحت دی گئی ہے۔
اُن کے مطابق پہلی مرتبہ قیدیوں کی جانب سے خاندان کی کفالت کے لیے رولز بنائے گئے، بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے بینک آف خیبر سے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیدی جیل میں مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں گے، قیدیوں کو ملنے والی اجرت کا 10 فی صد حکومت ،30 فی صد قیدیوں اور 60 فی صد ویلفئیر فنڈ میں جمع ہوگا۔
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق جیلوں میں قیدی قالین سازی ، فرنیچر اور چمڑے کے چھوٹے کارخانوں، جیلوں میں پی سی او اور کینٹین میں بھی مزدوری کرسکیں گے۔
Comments
0 comment