خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی، پوزیشن مزید مضبوط
تین آزاد امیدواروں کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات ہوئی ہے
آفتاب مہمند
|
18 Feb 2024
خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے مزید تین اراکین نے پی ٹی آئی میں شمولیت اور علی امین گنڈا پور کی بطور وزیراعلی سپورٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی کے 31 اپر کوہستان سے آزاد نو منتخب ایم پی اے فضل حق اور پی کے 41 تورغر سے آزاد ایم پی اے لائق محمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
نامزد وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نئے شامل ہونے والے ازاد ایم پی ایز کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد اور خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سپیکر مشتاق غنی ، سابق گورنر شاہ فرمان، نامزد سپیکر عاقب اللہ بھی موجود تھے۔
Comments
0 comment