لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر بازی لے گیا
Webdesk
|
3 Nov 2024
لاہور کی فضا کچھ گھنٹے بہتر رہنے کے بعد اسموگ سے شدید متاثر ہوگئی، جس کے باعث شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر بازی لے گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے اس حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا، کہ ہندوستان میں کثرت سے فصلوں کی باقیات جلانے سے لاہورکے ائیر کوالٹی انڈیکس میں غیرمعمولی اضا فہ ہو سکتا ہے۔
خراب فضائی معیار کے باعث حکومت کی جانب سے لاہور کے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکی دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے کسی حصے میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور پنجاب کے بیشتر علاقے اسموگ سے متاثر رہ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں بھی اسموگ کے خدشے کے باعث گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج اور کوڑا اور فصلیں جلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
Comments
0 comment