لاہور میں دوران نماز 60 سالہ بزرگ کی روح پرواز کرگئی

لاہور میں دوران نماز 60 سالہ بزرگ کی روح پرواز کرگئی

واقعہ لاہور کے علاقے گلشن راوی کی مسجد میں پیش آیا
لاہور میں دوران نماز 60 سالہ بزرگ کی روح پرواز کرگئی

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2024

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے گلشن راوی میں دوران نماز 60 سالہ بزرگ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

پولیس کے مطابق متوفی کے دل کی دھڑکن باجماعت نماز کی ادائیگی کے دوران بند ہوئیں اور پھر وہ دھڑام سے نیچے گر گئے۔

سلام پھرنے کے بعد جب دیگر نمازیوں نے انہیں چیک کیا تو کوئی جواب نہ ملا جس پر ریسکیو 1122 کو طلب کر کے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد تصدیق کی کہ بزرگ نمازی (سلطان ) انتقال کرگئے ہیں اور ان کی دل کی دھڑکن بند ہوئے 30 منٹ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔ بزرگ کے اچانک انتقال پر اُن کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!