لطیف کھوسہ کو عمران خان نے پی ٹی آئی میں اہم عہدہ دے دیا

لطیف کھوسہ کو عمران خان نے پی ٹی آئی میں اہم عہدہ دے دیا

لطیف کھوسہ کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا اعلان
لطیف کھوسہ کو عمران خان نے پی ٹی آئی میں اہم عہدہ دے دیا

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2023

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والے معروف قانون دان کو چند روز میں ہی اہم عہدہ دے دیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر، لطیف کھوسہ سمیت دیگر وکلا کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر بات کی گئی۔

عمران خان نے ایاز لطیف کھوسہ میں پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ اُن کے آنے سے پارٹی کو ایک نئی توانائی ملے گی۔

سابق وزیر اعظم نے لطیف کھوسہ کو پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے لطیف کھوسہ کو اہم عہدہ دینے کی بھی تصدیق کردی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے تمام اداروں بشمول فوج کو اپنی حد میں رہنے کی تبہیہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر میں لاہور سے الیکشن لڑںے جارہا ہوں، دیکھتا ہوں کہ کون گرفتار کرتا ہے اور یہ کب تک ایسا کریں گے، ہم نے انتخابی مہم جیل سے چلانے کا انتظام بھی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کیا تاہم وہ اس سے قبل عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کئی اہم مقدمات کی پیروی کررہے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!