لیگی رہنماؤں کی وفاق میں حکومت لینے کی مخالفت، قیادت پریشان ہوگئی
ویب ڈیسک
|
16 Feb 2024
مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے پارٹی قیادت کو وفاق میں حکومت اکیلے نہ لینے کی تجویز دی ہے، اراکین کی متضاد آرا کی وجہ سے لیگی قیادت کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں اسحاق ڈار، شہباز شریف، مریم نواز، مریم اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں اراکین کی دو آرا سامنے آئیں جس میں سے پہلی یہ تھی کہ وفاق میں حکومت نہ لی جائے جبکہ دوسری رائے یہ دی گئی کہ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے بغیر حکومت نہ لی جائے۔
اجلاس کے شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تجویز دی کہ تمام جماعتوں بشمول پیپلزپارٹی کو معاشی صورت حال میں بریفنگ دی جائے کیونکہ موجودہ صورت حال گھمبیر اور انتہائی مشکل ہے، کوئی جماعت اس صورت حال کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتی۔
اراکین نے دوسری تجویز یہ دی کہ اراکین نے دوسری تجویز دی کہ سیاست نہیں ریاست بچاو کے فارمولے کے تحت وفاق میں حکومت بنانے کے لئے سنجیدہ کاوش کی جائے، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر وفاق میں مشترکہ حکومت سازی کی جائے۔
اراکین نے کہ کہ تمام جماعتوں کو باور کروایا جائے کہ قومی مفاد میں اجتماعی ذمہ داریوں کے تحت ملک کو معاشی گردان سے نکالنے میں اپنا اپنا حصہ ڈالا جائے۔
اجلاس میں متضاد رائے کی بنا پر مسلم لیگ ن کی قیادت وفاق میں حکومت سازی پر حتمی فیصلہ نہ کرسکی جبکہ وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے ایک اور اجلاس میں مزید گفتگو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment