الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کردی، پی ٹی آئی کا بھی تذکرہ

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کردی، پی ٹی آئی کا بھی تذکرہ

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا
الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کردی، پی ٹی آئی کا  بھی تذکرہ

Webdesk

|

28 Dec 2023

الیکشن کمیشن نے حکم جاری کیا ہے کہ تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔

اپنے حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کی جائے تاکہ وہ آزادی سے انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے کہ سیاسی جماعت کی شکایت قانون کے مطابق دور کی جائیں اور یقینی بنایا جائے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے آزادانہ پیش ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب شاہین نے پی ٹی آئی کی شکایات کے بارے میں ای سی پی کو آگاہ کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!