ماہ رنگ بلوچ کے کیمپ میں جانے والوں پر شرم آتی ہے، جان اچکزئی

ماہ رنگ بلوچ کے کیمپ میں جانے والوں پر شرم آتی ہے، جان اچکزئی

بلوچستان کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی اُنکا حق ہے، نگراں وزیر اطلاعات
ماہ رنگ بلوچ کے کیمپ میں جانے والوں پر شرم آتی ہے، جان اچکزئی

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2024

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ایک بار پھر بلوچ یکجہتی کونسل کے اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے سے اظہار ہمدردی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے بتایا کہ اسلام آباد میں شہدا فاؤنڈیشن بلوچستان کا بھی احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں لوگ اپنے پیاروں کے خون کا انصاف مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے ان لوگوں پر جو ماہ رنگ بلوچ کے کیمپ میں جاتے ہیں اور شہدا بلوچستان کے کیمپ میں نہیں جاتے، بلوچستان کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ان کا حق ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ دہشت گردی کی سہولت کاری کرنے والے کبھی بلوچستان کو پروموٹ نہیں کر سکتے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!