محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کا اشارہ دیدیا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کا اشارہ دیدیا

محکمے کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گرمی پھر سے بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کا اشارہ دیدیا

Webdesk

|

6 Oct 2024

 کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیش گوئی کر دی، منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسمیات کے محکمے کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گرمی پھر سے بڑھنے کا امکان ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے، اس سلسلے میںپیر سے بلوچستان کی شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثر انداز ہونا شروع ہوں گی۔

کراچی میں پیر کو زیادہ زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جا سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے پر گرمی کی شدت بھی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

شہر میں گزشتہ دنوں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں اور تیز ہواں کے سبب موسم معتدل رہا۔سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اکتوبر کا مہینہ ہر سال گرم و مرطوب گزرتا ہے جبکہ نومبر کے اوائل یا وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!