محرم میں سوشل میڈیا بند ہوگا یا نہیں؟ وفاقی حکومت نے اشارہ دے دیا
Webdesk
|
5 Jul 2024
کراچی :وفاقی حکومت سے سوشل میڈیا بندش کی صوبائی حکومتوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔
ذرائع کے مطابق واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک سمیت دیگر کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کی سفارش کی گئی تھی۔
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ ایپلیکیشنز بند نہیں ہوں گی، سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے گی، موبائل سگنلز مجالس اور جلوس والے علاقوں میں ہی بند ہوں گے۔
یاد رہے مختلف صوبوں کی طرف سے 6 ایپلی کیشنز کو 6 تا11 محرم بند رکھنے کا کہا گیا تھا، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ محرم الحرم کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ،سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم 6 تا 11 محرم تک بند رہیں گے۔
محکمہ داخلہ نے مزید کہا تھا کہ کسی بھی شخص کو سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی اور کوئی بھی شخص ،ٹوئٹر ،فیس بک، یوٹیوب ،واٹس ایپ ،فیس بک وغیرہ پر مذہبی منافرت پھیلاتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
Comments
0 comment