ملک بھر میں عام انتخابات کیلیے پولنگ جاری

ملک بھر میں عام انتخابات کیلیے پولنگ جاری

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدوار حصہ لے رہے ہیں
ملک بھر میں عام انتخابات کیلیے پولنگ جاری

Webdesk

|

8 Feb 2024

ملک بھر میں 12ویں عام انتخابات 2024 کے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن کو 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز ووٹ دیں گے اور ان میں 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے ووٹرزبھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کیلیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس ہیں۔ پولنگ اسٹیشن اور دیگر امور کی نگرانی کیلیے 5 لاکھ سکیورٹی اہلکار ڈیوٹیز دیں گے۔

پیرا ملٹری فورس دوسرے جبکہ تیسرے درجے میں پاک فوج ذمہ داری انجام دے گی جو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے شہری کو اصل شناختی کارڈ کے ساتھ پولنگ اسٹیشن جانا ہوگا، جہاں وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبر کو ووٹ کاسٹ کرے گا، قومی کیلیے سبز جبکہ صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید ہوگا۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!