مالک ریاض کے تمام اثاثے اور جائیدایں منجمد

مالک ریاض کے تمام اثاثے اور جائیدایں منجمد

عدالت نے زلفی بخاری، شہزاد اکبر، فرح گوگی سمیت دیگر ملزمان کی جائیدادیں بھی منجمد کرنے کا حکم دیا
مالک ریاض کے تمام اثاثے اور جائیدایں منجمد

ویب ڈٰیسک

|

20 Jan 2024

بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے12 جنوری کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں اثاثے اور منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

حکم نامے میں سابق وزیراعظم کے معاونین زلفی بخاری اور شہزاد اکبر، فرحت شہزادی عرف فرح خان گوگی اور ایک وکیل ضیا المصطفیٰ نسیم کی جائیدادیں بھی منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ عدالت نے ملک بھر کے ریونیو افسران کو ملزمان کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ان کے ناموں پر رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

عدالت نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان کے کھاتوں کو منجمد کریں اور لین دین یا سرمایہ نکالنے کی اجازت نہ دیں۔ عدالت نے ان ملزمان کی ملکیتی جائیدادوں سے کرائے کی آمدنی حاصل کرنے کے لیے نیب کے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر کو بطور رسیور بھی مقرر کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!