مراد سعید کے حوالے سے مایوس کن خبر
مراد سعید اب سیاسی میدان میں نظر نہیں آئیں گے
آفتاب مہمند
|
9 Jan 2024
سوات: پاکستان تحریک انصاف کے اہم اور روپوش رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
مراد سعید نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرنے کا فیصلہ الیکشن اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔
الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جسے آج جاری کردیا گیا۔
ٹریبونل نے مراد سعید کی اپیل خارج کرتے ہوئے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں بتایا کہ مراد سعید کا مختیار نامہ اٹیسٹیڈ نہیں ہے اور وہ خود بھی پیش نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ مراد سعید نے این اے 3 اور این اے4کاغذات جمع کروائے تھے۔
Comments
0 comment