مریم کی حکومت نے اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات پر پابندی لگا دی
پولیس نے جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی
ویب ڈیسک
|
12 Mar 2024
پنجاب کی صوبائی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی ہے، جو اس وقت کئی مقدمات میں راولپنڈی جیل میں اپنی قید کاٹ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ پابندی صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے دو ہفتوں کے لیے لگائی گئی ہے۔
اس سے قبل جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے منگل اور جمعرات کا دن مختص کیا تھا۔
دوسری جانب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
Comments
0 comment