’مریم نواز جعلی وزیراعلی پنجاب‘

’مریم نواز جعلی وزیراعلی پنجاب‘

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب پر ردعمل جاری کردیا
’مریم نواز جعلی وزیراعلی پنجاب‘

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف نے مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں جعلی وزیراعلیٰ قرار دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ دھاندلی زدہ نتائج کے ذریعے غیر آئینی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر براجمان ہونے والوں نے آج پنجاب کی ایک جعلی وزیر اعلیٰ کا ‘انتخاب’ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سالہا سال سے ملک و قوم کو لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا خاندان آج ایک بار پھر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر کرفیو نافذ کر کے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اورمنتخب اراکین کو اجلاس میں شرکت سے روکنا غیرآئینی اور شرمناک ہے۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک شکست خوردہ خاتون کو اقتدار کی کرسی تک پہنچانے کیلئے عوام کا مینڈیٹ چرانے کے بعد اب ایوان کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف بدترین ریاستی جبر اور دھاندلی کے باوجود ایک نشست بھی حاصل نہ کرپانے والی مریم نواز کو عوام کی مرضی کے خلاف وزارت اعلیٰ کی کرسی کی خواہش کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، اربوں کی کرپشن کے کیسز میں سزایافتہ ایک مجرمہ کی ترجیح عوام کی فلاح و بہبود نہیں بلکہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف کر کے شریف خاندان کی جائیداد میں مزید اضافہ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے عوام غیر آئینی طور پر منتخب ہونے والی جعلی وزیر اعلیٰ کی صورت اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں قائم ہونے والی غیر آئینی حکومت کی عمارت زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکے گی اور اپنے ہی بوجھ تلے دب جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!