مریم نواز کی مداخلت، ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
ملیکہ بخاری نے اپنی بڑی بہن کی بیماری کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی گزارش کی تھی
Webdesk
|
17 Mar 2024
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بروقت مداخلت کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔
ذرائع کے مطابق ملیکہ بخاری نے اپنی بڑی بہن کی بیماری کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی گزارش کی تھی۔
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام سے بات کرنے کا کہا تھا، تھوڑی دیر بعد ملیکہ بخاری نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
پی ٹی آئی کی سابقہ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہیں اجازت ملنے کی اطلاع موصول ہوگئی ہے، اور ان کا نام نو فلائی لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ملیکہ بخاری نے کہا تھا کہ ان کی بڑی بہن آسٹریلیا میں شدید بیماری کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں۔انہیں اس وقت ان کی ضرورت ہے۔
Comments
0 comment