مریم نواز کی تصویر وائرل کرنے پر 7 افراد گرفتار
ویب ڈیسک
|
12 Jan 2025
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مختلف کارروائیوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی جعلی ویڈیو تیار کرنے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کے عملے نے یہ گرفتاریاں، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان سے کی ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کنکشن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، ملزمان کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں شاہد شریف کی شکایت پر فیصل آباد میں انکوائری نمبر 169 درج کی گئی تھی جس کے بعد ملزم شہزاد منور کے خلاف مقدمہ نمبر 7/24 درج کیا گیا۔
یہ ملزم غیر ملکیوں کے خلاف آرٹی فیشل انٹیلی جنس تیار کردہ انتہائی تضحیک آمیز مواد شیئر کرنے میں ملوث ہے۔
انکوائری میں دوست اسلامی ملک کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات کو کشیدہ کرنے کے لیے پاکستان کے معززین اور کارکنان کی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اے آئی تیار کردہ مواد سے متعلق تیکنیک کی رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے۔
Comments
0 comment