مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کے کمپیوٹر ہیک کرلیے، عمران خان کا دعوی

مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کے کمپیوٹر ہیک کرلیے، عمران خان کا دعوی

ن لیگ کی طرف سے سسٹم ہیک کرنے کا پیغام عمران خان نے بہن کے ذریعے بھجوادیا
مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کے کمپیوٹر ہیک کرلیے، عمران خان کا دعوی

Webdesk

|

2 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کے لیے الیکشن کمیشن کے کمپیوٹر 'ہیک' کرلیے ہیں۔

اڈیالہ میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے 8 فروری کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کمپیوٹرز کو ہیک کر لیا ہے۔

 سابق وزیراعظم کا دعویٰ علیمہ خان کے ذریعے عوام تک پہنچایا جنہوں نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کی اور پھر میڈیا سے گفتگو میں سب بتایا۔

علیمہ خان نے کہا کہ "عمران خان کو اپنے وکلاء کے ذریعے معلومات ملی ہیں کہ PMLN نے 8 فروری کو انتخابی نتائج تبدیل کرنے کے لیے کمپیوٹر ہیک کیے ہیں اور عمران خان نے مجھ سے کہا کہ میں یہ خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کروں۔"

https://x.com/Kambohdesigner/status/1753107506715611140?s=20

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!