نواز شریف، شہباز اور حمزہ استحکام پاکستان کو ووٹ دیں گے!

نواز شریف، شہباز اور حمزہ استحکام پاکستان کو ووٹ دیں گے!

قومی اسمبلی کے حلقے پر انتخابی اتحاد کیوجہ سے لیگی رہنما شیر کے بجائے عقاب کو ووٹ دیں گے
نواز شریف، شہباز اور حمزہ استحکام پاکستان کو ووٹ دیں گے!

Webdesk

|

7 Feb 2024

لیگی قیادت نے ملک بھر میں عوام سے الیکشن میں شیر کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے لیکن لیگی قائد نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز خود شیر کو مہر نہیں لگائیں گے۔

قائد ن لیگ نواز شریف، شہباز شریف خود کل قومی اسمبلی کی نشست پر شیر پر مہر نہیں لگائیں گے۔

نواز شریف، شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کل اپنے جماعت کے انتخابی نشان شیر پر مہر ثبت نہیں کریں گے بلکہ این اے 128 لاہور پر اپنا ووٹ عقاب کے انتخابی نشان کو دیں گے۔

یہ دلچسپ صورتحال یوں بنی ہے کہ مسلم لیگ ن کا پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی سے انتخابی اتحاد ہوا ہے اور اسی وجہ سے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 پر ن لیگ کی جانب سے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا اور اس حلقے سے استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، جن کا انتخابی نشان عقاب ہے۔

سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ووٹ اسی حلقے میں رجسٹرڈ ہے جس کی وجہ سے وہ ووٹ دینے تو ضرور جائیں گے مگر مہر شیر کے بجائے عقاب کو لگائیں گے۔

تاہم یہاں سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 پر ن لیگ کے امیدوار عمر سہیل امیدوار  ہیں تو شریف فیملی صوبائی نشست پر اپنی جماعت کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگا سکے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!