نیپرا کا عوام پر ایک اور بم بجلی کی قیمت میں 5.62 روپے فی یونٹ مزید اضافہ

نیپرا کا عوام پر ایک اور بم بجلی کی قیمت میں 5.62 روپے فی یونٹ مزید اضافہ

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دی گئی
نیپرا کا عوام پر ایک اور بم بجلی کی قیمت میں 5.62 روپے فی یونٹ مزید اضافہ

Webdesk

|

1 Feb 2024

 

بجلی کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں نیپرا ہیڈ آفس میں ہوئی،  جس میں  دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل  ہونے پر نیپرا نے 5.62 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی۔

قیمت میں حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اعداد و شمار کا جائزہ لے کر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 درخواست کی سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ایف سی اے کی مد میں اضافے کے ساتھ بقایاجات کی مد میں بھی رقم شامل ہے۔ گدو کے 2 ارب 56 کروڑ سے زائد کی انڈیکسشن شامل ہے۔ آر ایل این جی،امپورٹڈ کول اور لوکل کول کی قیمتوں میں استحکام ہے۔

گزشتہ ماہ کے بلوں میں نومبر کا ایف سی اے 4 روپے 13 پیسے لیا گیا۔ دسمبر کے ماہ میں ایف سی اے کی مد میں 5 روپے 56 پیسے کی درخواست ہے، تھرکول سے جو ایورج پیداوار ہے وہ ہو رہی ہے۔۔

 سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ آر ایل این کا کمپوننٹ رواں سال آرہا ہے۔ ساؤتھ نارتھ پر مسائل کی وجہ سے بھی امور طے کرنا پڑتے ہیں۔ جس پر ممبر رفیق شیخ نے کہا کہ ساؤتھ نارتھ پر تو 1970 سے مسائل آ رہے ہیں۔ کب تک ہم لوگ ساؤتھ نارتھ کو دلیل بنا کر پیش کریں گے۔

بعد ازاں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!