نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں تقریبا ایک روپے 90 پیسے اضافہ کیا ہے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

Webdesk

|

4 Jun 2024

اسلام آباد: مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، حکومت نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں تقریبا ایک روپے 90 پیسے اضافہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر46 ارب61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!