پاک فوج کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ کے ساتھ بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

Webdesk

|

9 Apr 2024

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ کے ساتھ بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!