پاک فوج کی کارروائی میں 6 دہشت گرد واصل جہنم

پاک فوج کی کارروائی میں 6 دہشت گرد واصل جہنم

آپریشن کے نتیجے میں بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کی کارروائی میں 6 دہشت گرد واصل جہنم

Webdesk

|

2 Oct 2024

ہرنائی : بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا۔

  ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقہ ہرنائی میں 12 ستمبر کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر جوائنٹ آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔

 ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لیے بڑا دھچکا ہے، بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کو مسترد کر دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!