پاک ایران کشیدگی کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی نے اہم فیصلے کرلیے

پاک ایران کشیدگی کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی نے اہم فیصلے کرلیے

شرکا کا ایران کو مؤثر اور بروقت جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین
پاک ایران کشیدگی کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی نے اہم فیصلے کرلیے

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2024

 وفاقی کابینہ اورقومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جارحیت کے جواب میں موثر کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

کمیٹی نے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا اعادہ کیا۔ 

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تمام سروس چیفس اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاک ایران کشیدگی اور کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیر خارجہ نے ہم منصب کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ہمارا جواب مؤثر اور اہداف کے حصول پر مبنی تھا، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، تمام ہمسائیوں سے امن کیساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

اجلاس میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

نگران وزیر خارجہ نے سفارتی محاذ اور اعلی عسکری حکام کی پاک ایران سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی۔

قومی سلامتی کمیٹی نے آئندہ کیلیے سفارشات تیار کر کے وفاقی کابینہ کو ارسال کی جسے کابینہ نے منظور کرلیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!