پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا

رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا

ویب ڈیسک

|

4 Oct 2024

پاکستان میں اسلامی سال کے تیسرے مہینے ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایاکہ ہفتہ 5 اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور نے ربیع الثانی کے آغاز کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی سربراہی میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا جبکہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!