پاکستان میں تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ بلاک
Webdesk
|
22 Jul 2024
اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ انصاف ڈاٹ پی کے کو بلاک کردیا گیا ہے، جس کے خلاف سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب، اور شبلی فراز کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ کا مقصد عوام کو تحریک انصاف کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنا تھا،آفیشل ویب سائٹ پر تحریک انصاف کا منشور، سیاسی قائدین کی معلومات مہیا کی گئی تھیں۔
عام انتخابات کے دوران عوام کو تحریک انصاف کے امیدواروں کی معلومات بھی ویب سائٹ کے ذریعے دی گئی تھیں، تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر قدغن ائین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فریقین کو تحریک انصاف کی ویب سائٹ سے قدغن ہٹانے اور بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، استدعادرخواست میں سیکرٹری اطلاعت، چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments
0 comment