پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
Webdesk
|
20 Mar 2024
اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوگئے۔
مذاکرات سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا پا گیا ہے۔
معاہدے کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے کی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے آئندہ ماہ 1.1 ارب ڈالر کی قسط مل جائے گی، آخری قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض پروگرام کے لیے بھی باقاعدہ مذاکرات آئندہ ماہ شروع ہوجائیں گے، جس کے لیے ایف بی آر نے خصوصی ریونیو پلان تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس بل کے ذریعے 9 لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لانے کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے۔جون میں نئے بجٹ کے ساتھ اہم ترین ٹیکس اقدامات کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
بے نظیر انکم سپوٹ پروگرام کے اخراجات کا بھی نیا طریقہ کار بنایا جائے گا،پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کے دکان داروں کو اسکیم دی جائے گی۔
موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کے بعد بحالی کے اخراجات کی بھی نئی حکمت عملی تیار ہو گی۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی تعمیر نو بھی وفاق اور صوبے مل کر کریں گے۔بے نظیر انکم سپورٹ کے اخراجات وفاق اور صوبے مل کر برداشت کریں گے۔
Comments
0 comment