حج کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بری خبر، انتہائی سخت شرائط عائد

حج کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بری خبر، انتہائی سخت شرائط عائد

پالیسی کو سعودی عرب کی شرائط کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
حج کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بری خبر، انتہائی سخت شرائط عائد

Webdesk

|

1 Nov 2024

اسلام آباد : پاکستانی عازمین حج کے لئے وزارت مذہبی امور نے صحت پالیسی تیار کرلی ہے، پالیسی کو سعودی عرب کی شرائط کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائیلاسز کرانے والے افراد کے اس سال حج پر جانے کی پابندی ہوگی، ہارٹ اٹیک اور سانس پھولنے کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے۔

پھیپڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد بھی حج نہیں کرسکیں گے، اس کے علاوہ ایسے مریض جن کے جگر فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ بھی حج پر نہیں جاسکیں گے۔

پالیسی کے مطابق سنگین اعصابی اور نفسیاتی امراض میں مبتلا اشخاص پر بھی پابندی ہوگی، پیٹ میں پانی بھرنے، منہ یا بڑی آنت سے خون آنے کی بیماری بھی فہرست میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ جسمانی اعضا کو حرکت دینے سے معذور افراد بھی حج پر نہیں جاسکیں گے ، کمزور یادداشت یا بھولنے کی بیماری میں مبتلا افراد کے بھی حج پر جانے کی پابندی ہوگی۔

پالیسی کے مطابق 7 ماہ کی حاملہ خاتون کو بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی،منتقل ہونے والی بیماریوں میں مبتلا مریضوں پر بھی پابندی ہوگی،ٹی بی اور کیسنر کے زیر علاج مریض بھی حج پر نہیں جاسکتے۔

اس کے علاوہ انفلوئنزا، ڈینگی اور کرونا کے مریض بھی حج پر نہیں جا پائیں گے، عازمین کیلئے گردن توڑ بخار، انفلوئنزا، کرونا اور پولیو سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!